نئی دہلی،3/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) چین کے گلوان میں پرتشدد تصادم کے بعد سے ہندوستان اور چین کے تعلقات میں ٹکراؤ کی حالت لگاتار بنی ہوئی ہے۔ اپوزیشن زوردار طریقے سے پورے ایشو کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر حملہ آور دکھائی دے رہا ہے۔ ان سب کے بیچ ہندوستان میں جی-20 ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ چل رہی ہے۔ اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے چین کے وزیر خارجہ بھی ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ چین کے وزیر خارجہ کی ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔ انہی سب چیزوں کو لے کر اب کانگریس نے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ کانگریس نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ "یہ پیار نہ ہوگا کم، جنپنگ تیری قسم… کتنے ہی کر لے ستم…۔ پی ایم مودی کا چین کے لیے یہ ایکطرفہ پیار ہے۔"